
15 Mar 2025
(لاہور نیوز) نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کے تشدد کے معاملے پر پولیس نے نصیبو لال کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند گھر آیا اور آتے ساتھ ہی گالم گلوچ شروع کر دی، قریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پر مار دی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے، خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔