
15 Mar 2025
(لاہور نیوز) ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔
ٹیکس بار نے ڈی جی ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں آن لائن پورٹل میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کر دیا، خط میں لکھا گیا کہ آئی آر آئی ایس سسٹم کی خرابیوں سے ٹیکس فائلنگ، پیمنٹ اور معلومات کے حصول میں رکاوٹیں ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے پورٹل کا استعمال مشکل ہو گیا، قانونی تقاضے متاثر ہو رہے ہیں، تمام تکنیکی مسائل فوری حل کئے جائیں، پورٹل کی بہتری کیلئے ٹیکس دہندگان کی آراء کو شامل کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو ٹیکس کمپلائنس میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔