
15 Mar 2025
(لاہور نیوز) مہنگا برائلر سستا نہ ہو سکا، ماہ مقدس میں بھی شہری ریلیف سے محروم ہیں۔
فارمی مرغی کا گوشت بدستور 595 روپے کلو پر برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 286 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 460 روپے کی بیچی جا رہی ہے۔
ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں ایک سبزی اور ایک پھل کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، پیاز 70 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 700 ، ادرک 450 اور لیموں 300 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔