14 Mar 2025
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 05 پیسے کا تھا۔
