اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کو پاکستان میں کاروبار کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کا عزم

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یورپی یونین کو پاکستان میں کاروبار کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں یورپی یونین کے جاری منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی حمایت بالخصوص جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنس پلس سہولت کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوا ہے، جی ایس پی پلس سہولت سے آئندہ سالوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو وسعت ملے گی۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مئی 2025 میں ہونے والے بزنس اور سرمایہ کاری کے فورم میں شرکت کی دعوت دی جس کی میزبانی پاکستان میں یورپی یونین کا مشن کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فورم کی میزبانی پر ڈاکٹر کیونکا کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے