اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملائیشیا کی ایئر لائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لئے اچھی خبر سامنے آ گئی، ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی، ایئر ایشیا 30 مئی سے کراچی کے لئے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طور پر ایئر ایشیا کی ہفتہ وار چار پروازیں کراچی اور کوالالمپور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ایئر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئر لائن کے آنے سے پاکستان میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، ایئرلائن مجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے، یہ کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے ملائیشیا کی واحد کم لاگت والی ایئرلائن ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستے رابطے کو بڑھائے گا، ملائیشیا کے مسافروں اور ملائیشیا میں ترقی پذیر پاکستانی کمیونٹی کو سستی پرواز ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے