اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت

13 Mar 2025
13 Mar 2025

(ویب ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے مابین 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت دونوں ممالک سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے سمیت جدید ٹیکنالوجی منتقلی پر مزید تعاون کو فروغ دیں گے، اسی طرح پاکستان اور ترکیہ  نے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ تاریخ و ثقافت کی بدولت دونوں ممالک کا طلبہ کے تبادلے کے ذریعے تعلیمی و برادرانہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ دوطرفہ و عالمی امور پر مشاورت اور ہم آہنگی کیلئے دونوں ممالک نے ’’شورائے اخوت‘‘ کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ  نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت دونوں ملکوں کی مزید اشیاء کی تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے