اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمت مستحکم کرنے کیلئے مفید ہو سکتی ہے، رانا تنویر حسین

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی خام چینی کی درآمد پر تشکیل کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت خام چینی کی درآمد پر اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک،وزیر صنعت ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، خام چینی کی درآمد سے متعلق امور اجلاس میں زیر بحث آئے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے، کمیٹی نے خام چینی کی درآمد کے فوائد اور ممکنہ خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ مختلف ممالک کے ماڈلز کا تجزیہ کیا گیا، قیمتوں کے استحکام اور عوامی فائدے پر مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خام چینی کی درآمد کے اثرات اور طریقہ کار پر جامع مطالعہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے