اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ، ٹی ڈی سی پی کی جانب سے سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلئے شرو ع کی گئی ہے، کرایوں میں اضافے سےعوام پر بوجھ پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے