اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ کاسمیٹک سرجری کروانے سے کیوں ڈرتی ہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔

اشنا نے مزید کہا کہ جب انکے فلرز کچھ ماہ بعد ختم ہوئے تو ایک سیلون گئیں جہاں انہیں بیوٹیشن نے بتایا کہ یہ فلرز تو وہ بھی کردیتی ہے اور اداکارہ نے اس سے پھر سے فلرز کروا لیے مگر اس سے فلرز کروانے کے بعد انکی آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں اس قدر سوج گئیں کہ چہرہ ہی عجیب ہوگیا اور انہیں وہ فلرز فوری نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے