
12 Mar 2025
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 100 روپے مہنگا 750 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ فارمی انڈے 50 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ سکون مل سکے۔