اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 32 برس بیت گئے

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) عوام کے مسائل اور خیالات کے ترجمان شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 32 برس بیت گئے۔

مارچ 1928 کو ہوشیارپور میں پیدا ہونیوالا یہ عہد ساز شاعر تاعمر عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہا، انہوں نے صحافت کو اپنا ذریعہ معاش بنایا ساتھ ہی ساتھ ان کی نظمیں مختلف رسالوں اور اخباروں کی زینت بنتی رہیں۔

کئی مرتبہ جیل کاٹنے کے باجود حبیب جالب نے ہر عہد میں سیاسی و سماجی ناانصافیوں کو لفظ عطا کئے جس کی وجہ سے وہ ہر عہد میں حکومت کے معتوب اور عوام کے محبوب رہے، جالب نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا، ان کے بے باک قلم  نے ظلم و زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدعام ہو گیا۔

جالب کے قلم سے ٹپکی سیاہی کا ہر قطرہ عوامی جذبات کا عکاس تھا، جالب کی انقلابی سوچ صرف شعری مجموعوں میں ہی نہیں کئی معروف فلمی نغمہ نگاری میں بھی چلی۔

حبیب جالب نے مس ففٹی سکس اور ماں بہو بیٹا سمیت مختلف فلموں کے لئے نغمہ نگاری کی لیکن فلم زرقا کے گیت ’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 2008 میں حکومت پاکستان  نے اس عوام دوست شاعر کو نشان امتیاز عطا کیا۔

وقت کے آمروں کو للکارنے والی ایک توانا آواز حبیب جالب 12 مارچ 1993 میں اس دنیائے فانی سے تو چلے گئے لیکن ان کی انقلابی شاعری آج بھی تازہ و معطر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles