اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ کا اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

11 Mar 2025
11 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ  نے ملاقات کی، اس موقع پر یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پائیدار ترقی کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔

دوران ملاقات معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی، ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانائی کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے، نجی شعبے کا طویل مدتی اور پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہے، پاکستان اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے