
11 Mar 2025
(ویب ڈیسک) ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر چینی کے بجائے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امپورٹ اور طریقہ کار کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ۔
وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے چینی کی قیمتوں کومستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد بھی ملے گی، درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔