اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پرمعاشی سرگرمیاں بہترہورہی ہیں، درآمدات میں اضافے سے بیرونی کھاتے پر دباؤ کا سامنا ہے، معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے موجودہ شرح سود کو برقرار رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 کے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا، کھاتہ خسارے کا شکار ہوا ، زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے، جنوری 2025 میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی منفی رہی۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ محصولات اکھٹا کرنے کی شرح جنوری اور فروری میں کم ہوئی ، مہنگائی کی کور شرح کو 7 سے5 فیصد کے درمیان رکھنے کیلئے محتاط زری پالیسی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے