اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  نے مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں، 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔

وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں، آئندہ ہفتے والوں کی تیاری کر کے آؤں گا۔

چیف جسٹس  نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں، کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں جس پر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا صرف جرمانے اور کچھ مشاہدے کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔

بعدازاں سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے، عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی اور کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے