اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دانش تیمور کا دوسری شادی سے متعلق کیا ارادہ ہے؟اداکار نے لب کشائی کردی

09 Mar 2025
09 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کردیا۔

دانش تیمور حال ہی میں نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں سابق نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔

دانش نے ایک مشروب کا نام ’شربتِ لوو بائے ڈی ٹی‘ تجویز کیا، جس پر رابعہ نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش کو کچھ علماء سے دوسری شادی کے بارے میں مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں۔

رابعہ کی اس بات پر دانش تیمور نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ علماء کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں۔

دانش تیمور کا یہ واضح مؤقف سامعین کےلیے ایک دلچسپ موڑ ثابت ہوا۔ ان کی یہ بات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھنے والوں کے لیے اطمینان کا باعث بنی، بلکہ اس نے شوبز کے حلقے میں بھی ایک مزاحیہ بحث کو جنم دیا۔

دانش تیمور اور رابعہ انعم کی یہ باہمی چھیڑ چھاڑ اور مزاحیہ گفتگو نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دانش کا اپنی شادی سے خوش ہونے کا اعلان ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پائے جانے والے قیاس آرائیوں پر بھی پانی پھیر گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles