اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

09 Mar 2025
09 Mar 2025

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری اور نقصان کے خدشات سے محفوظ ہوں گے جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا اور زکوٰۃ مستثنیٰ ہوگی۔پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار اور 10 ہزار روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔خریداری صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا منظور شدہ چینلز سے ممکن ہوگی،قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ انعامی رقم براہ راست لنک شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔

ڈیجیٹل بانڈز معیشت کو دستاویزی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے،خریداری کے وقت نامزدگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ورثا کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، کاغذ کے بغیر بانڈز سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles