اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر رانا تنویر کی پاسکو کو ذخیرہ شدہ گندم جلد فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاسکو کو ذخیرہ شدہ گندم جلد فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، گندم کے ذخائر، انتظام اور فروخت کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کی فروخت میں شفافیت یقینی بنائی جائے، انہوں نے کسانوں اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر پاسکو حکام نے بریفنگ دی کہ مختلف ایجنسیوں اور صوبوں سے روابط تیز، گندم فروخت کے اقدامات جاری ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ملک میں غذائی تحفظ کے لئے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی خرید و فروخت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شفافیت اور مؤثر نظام پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے