اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(لاہور نیوز) ٹیکس چوروں کے لئے بُری خبر آ گئی، حکومت پنجاب نے تنخواہ دار پر مزید شکنجہ کس لیا۔

 پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز حرکت میں آئے گا، ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ملازمین کی تنخواہ میں سے ٹیکس کٹوتی کا پابند ہو گا، ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ٹیکس خزانے میں جمع کروانے کا بھی پابند ہو گا۔

متن کے مطابق ہر سرکاری یا نجی ادارے کا ڈسٹریبیوٹنگ آفسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہو گا، اگر آفسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔

بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے، بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے