اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا آئی ایم ایف کا کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات، کوئلے اور کارز پر کاربن لیوی لگانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ موجودہ پٹرولیم لیوی کو تین سال کے دورانیے میں 60 روپے فی لٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کیا جائے جس کے لئے پہلے سال میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح حاصل ہونے والی رقم کو گرین انرجی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ انٹرنل کمبشن انجن والی کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے اور اس اضافے کو کاربن لیوی قرار دیا جائے۔

یہ گفتگو آئی ایم ایف اور وزارت پٹرولیم، وزارت خزانہ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، وزارت انڈسٹریز اور ایف بی آر  کے حکام کے درمیان جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام  نے آئی ایم ایف کے مطالبے کو قبول نہیں کیا، انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے نام پر جمع ہونے والے فنڈز کے استعمال، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کوئلے پر کاربن لیوی لگانے پر بھی مسائل ہیں کیونکہ یہ ایک صوبائی سبجیکٹ ہے جبکہ ایف بی آر  نے کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی حمایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles