اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.45 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 307.47 قیمت فروخت : 308.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.46 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 168.86 قیمت فروخت : 169.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.06 قیمت فروخت : 197.41
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.70 قیمت فروخت : 912.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314100 دس گرام : 269300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287923 دس گرام : 246857
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3150 دس گرام : 2704
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر کی گاڑی حادثےکا شکار،ایک شخص جاں بحق

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حکیم شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔

حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور اس میں ان کے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے۔ دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، لیکن وہ محفوظ رہیں۔حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد کی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ حکیم شہزاد کو سر پر چوٹ آئی، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔

حکیم شہزاد نے نشے میں گاڑی چلانے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور وہ خود بھی اس حادثے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے ہیں۔حکیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے