اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے عاقب جاوید پر سنگین الزامات

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر جیسن گلیسپی نے مزید لکھا ہے کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے ہمارے پیچھے سازش کر رہے تھے، "عاقب جاوید ایک جوکر ہیں"۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین باؤلر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔

پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے اور عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے