اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حبابخاری اور آریزاحمد نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا!ایسا کیوں ہوا؟جانئے

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبا بخاری اور آریز احمد نے نادیہ خان کے تنازع پر بات کی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس تنازع کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہوا تھا۔نادیہ خان نے حبا بخاری کے حمل کی خبر کا اعلان ان سے پہلے ہی کر دیا تھا اور انہیں کسی اداکارہ کی نجی خبرشیئر کرنے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آریز احمد نے اس تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ والدین بننے والےتھے لیکن ان لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں۔ اسی طرح نادیہ خان بھی سب کی طرح جانتی تھیں مگر انہوں نے اس بات کا اعلان ٹیلی ویژن پر کردیا۔

آریز احمد نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ خود دنیا کو بتانا چاہتے ہیں‘۔اس موقع پر حبا بخاری نے ہم ایوارڈز کے تنازع کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو انہیں کس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ کا حمل کے دوران ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے اپنے لباس پر کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ صرف اپنے آپ کو دیکھتی ہیں اور کسی کی رائے پر فوکس نہیں کرتیں۔آریز احمد نے اہلیہ حبا بخاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا حاملہ ہونا فطری بات ہے اور لوگوں کو اس سے اسی طرح نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles