
05 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں تحریری امتحان آٹھ مارچ کو شروع ہو گا، تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ آٹھ سے گیارہ مارچ تک مکمل ہو گا۔
ڈی آئی جی خرم شکور فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سربراہ ہونگے ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔
ایس پی ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب فیصل گلزار بورڈ کے ممبر مقرر کئے گئے ، گیارہ مارچ تک کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
فیصل آباد کے امیدواروں سے تحریری امتحان اقبال سٹیڈیم میں لیا جائے گا، فیصل آباد ضلع میں کانسٹیبل کی 193 سیٹوں کیلئے بھرتی کی جائے گی۔