
05 Mar 2025
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں صبح سویرے سردی نے ڈیرے ڈال لئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹھنڈی ہوا کے چلنے سے سردی کی شدت برقرار ہے، ہوا میں خنکی سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری رہے گی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 118 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں مختلف شرحیں ریکارڈ کی گئیں، عسکری ٹین پر 179، غازی روڈ پر 175 اور طفیل روڈ پر 165 کی سطح تک آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔