
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا تبادلہ کر کے سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں محمد سلیم افضل کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا، طیب فرید ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب اور سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔