اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے ہی مشیر بنیں گے: سلمان اکرم راجہ

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) سلمان اکرم راجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی مشیر بنیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، بانی کی ہفتہ وار دو ملاقاتیں آئینی حق ہے، اس پر عدالتی حکم بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، سب کو پتہ ہے کہ فارم 47 پر کون جیتا، شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ  نے کہا کہ یہ دور جھوٹے بیانیے کا ہے جبر کا موسم ہے اس کیخلاف لڑتے رہیں گے، چھبیس نومبر کے حوالے سے ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے موجودہ حکومت میں مشیر لگنے پر طنز کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے جبکہ شیر افضل مروت کے بیان پر انہوں  نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے کون فارم 47 پر جیتا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles