اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افراط زر سے متعلق اعداد و شمار غلط، حکومت اپنی ناکامی کا اظہار کر رہی ہے: عمر ایوب

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ افراط زر سے متعلق اعداد و شمار غلط ہیں، اس وقت حکومت اپنی ناکامی کا اظہار کر رہی ہے۔

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان  نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچر کا شعبہ سُکڑ گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے، 400 فیصد اضافہ گیس کی قیمتوں میں ہوا ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، اپوزیشن لیڈر  نے مزید کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے، بلوچستان میں حالات تشویش ناک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles