
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، پانچ رکنی آئینی بینچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔