اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہائیکورٹ میں خاص جج بلایا گیا تاکہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے: علیمہ خان

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج بلایا گیا ہے، خاص جج اس لیے بلایا گیا کہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک بار آدھے گھنٹے کیلئے ملاقات ہوتی ہے، بانی سے صرف منگل کے دن ملاقات کی اجازت ہے۔

علیمہ خان  نے کہا کہ بانی بالکل صحت مند لگ رہے تھے اور خوش بیٹھے تھے، بانی پی ٹی آئی کو یہ تو نہیں پتہ کہ ہم باہر کتنے پریشان ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو بانی کے کان پر گفتگو کرتے ہیں کیا یہ جان کر کر رہے ہیں؟ آپ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ بانی کو کچھ ہو گیا ہے؟ ہم سب دیکھ رہے ہیں سارا پاکستان بانی کی حفاظت کرے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ذاتی معالج سے بانی کی ملاقات کئی مہینوں سے نہیں ہوئی، بانی اپنی کتابوں کی بات کرتے ہیں یا بچوں سے بات کرانے کا کہتے ہیں، سلمان اکرم راجہ کو آج بانی نے کہا ہے آپ کو ذمہ داری سونپ رہا ہوں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس پر 14 سال اور ان کی اہلیہ کو 7 سال قید ہے، وکلا نے کہا ہے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے