اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل  نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کیخلاف لاہور جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات کی سماعت کی۔

مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ہے، تمام مقدمات میں انویسٹی گیشن مکمل ہو چکی ہے۔

بعدازاں عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے