اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب سمیت 10 ممالک سے مزید 93 پاکستانی ڈی پورٹ

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سعودی عرب، مراکش ، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزا کی میعاد ختم ہونے پر ایک جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے ایک، بلیک لسٹ و منشیات اور شراب نوشی پر 3، زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر دی پورٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ سنگاپور سے پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، عراق سے زائد المیعاد قیام پر 4 جبکہ دیگر الزامات پر 2 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا، قطر سے 3 مفرور اور جنوبی افریقا میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک جبکہ ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیجا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے