اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے عمران، بشریٰ ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے روبرو پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔

دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ عدالت نے جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے ، درخواست گزار کے وکیل کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، اگر چہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم ہفتہ وار بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرا رہے ہیں۔

عدالت نے وکیل بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصل صاحب یہ تو آپ کو فیور دے رہے ہیں جس پر ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے جواب دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہو گا ، مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا کہیں اور سے آتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس میں کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں دیکھ لیں گے۔

بعدازاں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles