
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) لیسکو عملے کی بجلی چوری روکنے کیلئے انوکھی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔
عملے نے کارروائیوں کے دوران میٹر کے ساتھ بجلی سے چلنے والے آلات بھی اتار لئے، لیسکو عملہ اے سی، فریج، برقی کانٹے سمیت دیگر قیمتی اشیا ساتھ لے گیا۔
شاہ پور، ٹھوکر نیاز بیگ، مصطفیٰ آباد، رائیونڈ، کاہنہ اور فیروز والا میں لیسکو کی لوٹ مار دیکھنے میں آئی، فوٹیج لاہور نیوز کو موصول ہو گئی۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شکایت ملی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔