
04 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کرنیں بکھیر رہا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے باعث فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا، البتہ سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔