اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نومئی مقدمات: شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پرترمیمی فرد جرم عائد

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی، ملزموں  نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزموں پر ترمیمی فرد جرم عائد کی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی ہے، دوران سماعت شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے، عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا، دوسری جانب پراسیکویشن  نے تمام دفعات کے مطابق فرد جرم میں ترمیم کی استدعا کر رکھی تھی، جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اُکسانے کے الزام پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے