اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہورنیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائیاں کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے، ملزمان کو ماڈل ٹاؤن، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے، دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔

ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئیں، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles