
03 Mar 2025
(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کی انٹری ہوئی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہونے اور پہاڑوں پر برف باری سے نظارے حسین ہو گئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی، ملتان، ہری پور، کندیاں، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
پہاڑوں پر برف باری کے بعد کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، کالام میں منفی 3، پارا چنار اور سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔