
02 Mar 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے بینچز اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں عدالتیں صبح 9 سے سہہ پہر ڈیڑھ بجے تک اور ماتحت عدالتیں ساڑھے 9 سے 3 بجے تک سماعت کریں گی، لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتی وقفہ برقرار رہے گا۔
اس کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک کے دوران لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دفتری اوقات کار ساڑھے آٹھ بجے سے سہہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔