اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نماز تراویح: مساجد، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے اعلان کے بعد ملک بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز تراویح جاری ہے، عوام کی حفاظت کیلئے آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کے متعلق اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے مساجد، عبادت گاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عبادت گاہوں، مارکیٹوں، حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، جوان اور رضا کار تعینات ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی شخص کو بغیر مکمل چیکنگ مساجد اور عبادت گاہوں، مذہبی مقامات میں داخلے کی اجازت ہرگز نہ دیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد، شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنائیں گے۔ 

انہوں  نے کہا کہ آر پی اوز،  ڈی پی اوز اور سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے کر نفری کو بریف کریں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے  تمام سر گرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے