اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت کی شرح 30 فیصد پر آ گئی

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) ماہ جنوری میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت کی شرح 30 فیصد پر آ گئی، ریلوے انفراسٹرکچر ، رولنگ سٹاک کی خرابی کے باعث بروقت آمدورفت متاثر ہوئی۔

ملک بھر میں چلنے والی ایک ہزار 68 مسافر ٹرینوں میں سے 742 تاخیر کا شکار ہوئیں، جنوری میں ٹریک پر فنی رکاوٹوں، سگنل و رولنگ سٹاک میں خرابیاں آئیں، حادثات اور موسم کی خرابی کے باعث 2 ہزار 848 گھنٹے ضائع ہوئے۔

کنکٹنگ ریل لنکس کے باعث ٹرین آپریشن کے 797 گھنٹے ضائع ہوئے، ٹریک پر فنی رکاوٹوں پر 428، موسمی خرابی پر 437 گھنٹے ضائع ہوئے، سگنل میں خرابی کے باعث 284 گھنٹے ضائع ہوئے۔

سٹاک کی شارٹیج سے 290 گھنٹے، حادثات کے باعث 221 گھنٹے ضائع ہوئے، لوکوموٹو میں خرابیوں سے 94 اور کرسنگ کے باعث 152 گھنٹے ضائع ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے