
02 Mar 2025
(لاہور نیوز) ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ماڈل بازاروں میں سستے کاؤنٹر لگائے جا رہے ہیں۔
شہر بھر کے 10ماڈل بازارواں میں سستے سٹالز لگا دیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 10 سٹالز پر 16 بنیادی اشیاء ہول سیل نرخوں پر دستیاب ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے 36 ماڈل بازاروں میں آڑھتیوں کو مفت سٹالز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ماڈل بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 800، ماڈل بازار میں 785 روپے میں ملےگا، چکن سرکاری ریٹ سے 20 روپے سستا اور انڈے 6 روپے سستےملیں گے۔ اس کے علاوہ مٹن، بیف، آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
ماڈل بازاروں میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 800 کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ روم قائم کیے گئے ہیں، مانیٹرنگ روم کو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔