اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 6 افراد قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

افسوسناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقہ میانہ چک میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 30 سالہ زاہد ناظم، 26 سالہ مبشر، 30 سالہ زنیر، 33 سالہ جاوید اقبال، 35 سالہ رخسار اور 26 سالہ نامعلوم نوجوان شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ شواہد بھی اکٹھے کر لئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جلد وہ پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے