اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: بھکاری گروہ کا سرغنہ گرفتار

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹھوکر کے علاقہ سے بھکاری گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔

رمضان المبارک کے دوران سٹی ٹریفک پولیس لاہور  نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ٹھوکر کے علاقہ سے بھکاری گینگ چلانے والے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

انچارج سیکٹر نیاز بیگ انسپکٹر زاہد نے ٹریفک وارڈنز امجد اور ارشد کے ہمراہ مسلسل 2 سے 3 دن کی کاوش سے بھکاری گینگ کا پتہ چلایا، گروہ کا سرغنہ اپنی گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا تھا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا، دورانِ تفتیش  گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن  نے پولیس کو بتایا کہ وہ شکار پور سندھ کا رہائشی ہے اور وہاں سے خواتین کو لاہور لا کر بھیک منگواتا ہے، ملزم  نے مزید بتایا کہ ہمارا پورا گروہ ہے جن کو شہر کے مختلف پوائنٹس پر بھیک مانگنے کے لئے چھوڑا جاتا ہے۔

بھکاری گروہ کے سرغنہ احمد ولد انگن کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مصطفی ٹاون میں مقدمہ درج کروایا گیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کریں گے، رمضان میں خصوصی ٹیموں کے ذریعہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، سی ٹی او کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے