اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پوری دنیا کہہ رہی پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: رانا ثنا اللہ

02 Mar 2025
02 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مارچ اور اپریل 2022 میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے قریب تھا، جائیں جا کر دیکھیں شام، لیبیا اور سری لنکا کے لوگ کس حال میں جی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے دوبارہ ملک کو مشکل میں کندھا دیا، اگر عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک اگلے 3 سے 4 ماہ میں ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا، ہم  نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اس وقت ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ میں نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے۔

مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت دیگر صوبوں سے آگے بڑھ رہا ہے، پنجاب حکومت غریب آدمی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، بلوچستان میں دہشتگرد معصوم لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مسلح افواج، سکیورٹی اداروں کو مضبوط کیا گیا، اگر کے پی میں مسلح افواج نہ ہوں تو علی امین گنڈاپور اپنا بوریا بستر لپیٹ کر دوپہر کو ہی دوڑ جائیں گے، پوری قوم مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہے۔

مشیر وزیر اعظم  نے کہا کہ کچھ عناصر 26 نومبر کو بدامنی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، قوم  نے ان کا ساتھ نہیں دیا، عوام کو مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے