اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان بیت المال کا رمضان میں 50 لاکھ افطار باکسز تقسیم کرنے کا اعلان

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان بیت المال نے رمضان المبارک میں 50 لاکھ افطار باکسز تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان بیت المال وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت اپنی سب سے بڑی امدادی مہم کے دوران رمضان المبارک میں ملک بھر میں افطار باکسز تقسیم کرے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت اس مہم کے دوران ملک کے پسماندہ اور غریب طبقہ کو پاکستان بیت المال ضلع کی سطح پر تیار کھانے کے پیکٹ تقسیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المال مساجد، یتیم مراکز، خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز، سکولوں اور کھانے کی تقسیم کے لئے دیگر نامزد مقامات کا استعمال کرے گا جبکہ 33 موبائل ٹرک دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لئے مختلف راستوں پر کام کریں گے۔

شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ بیت المال کے پاس پہلے ہی ضلعی سطح پر ایک وسیع انفراسٹرکچر موجود ہے اور میری ٹیم نے بروقت اور شفاف ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اس پوری مہم کو باضابطہ بنا دیا ہے اور میں خود اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے