
01 Mar 2025
(ویب ڈیسک) سیالکوٹ سے لاہور آیا نوجوان لاپتا ہو گیا، کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس گمشدہ نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
گمشدہ نوجوان کے اہلخانہ کے مطابق 25 سالہ محمد حذیفہ 19 فروری کو لاہور کے علاقہ کالج روڈ کے قریب سے گم ہوا ، کئی روز سے تلاش کے باوجود حذیفہ کا سراغ نہیں مل سکا، اہلخانہ نے نوجوان کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
اہلخانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حذیفہ کی گمشدگی کی پولیس رپورٹ کرا دی ہے لیکن پولیس کی جانب سے بھی تاحال گمشدہ نوجوان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔