اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ذمہ داری سے استعمال کریں ، واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

محکمہ داخلہ  نے کہا ہے کہ شہری انجانے نمبرز سے آنے والی کالز اور پیغامات پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شیئر نہ کریں، کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں۔

شہریوں کو مزید ہدایت یہ کی گئی ہے کہ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں، شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے