اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے متحرک

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہو گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں رمضان کے دوران سہولت اور ماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف کی فراہمی جاری ہے، ماہ صیام  کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سہولت اور ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اشیاء کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں، ماہ مقدس کے دوران اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ اسی بیس لائن ڈیٹا سے کیا جائیگا۔

انہوں  نے کہا کہ ہر تحصیل، ضلع اور ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے، اشیاء کی قیمتوں کیساتھ طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، پھلوں اور سبزیوں سمیت کسی بھی شے کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے